Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکہ اور برطانیہ کے علاوہ اسلامی ملک نے بھی ایرانی میزائل مار گرائے

ہم نے امریکا کو پہلے ہی بتادیا تھا اسرائیل پر حملہ محدود پیمانے اور دفاعی نوعیت کا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
شائع 14 اپريل 2024 04:51pm

ایران کی طرف سے اسرائیل پر داغے جانے والے میزائل گرانے میں امریکا اور برطانیہ کے علاوہ اردن نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

امریکا اور برطانیہ نے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں اپنے میکنزم کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی معاونت بھی کی جبکہ اردن نے اسرائیل کی معاونت کرنے کے بجائے یہ کام تنِ تنہا کیا۔

برطانوی اخبار گارجین نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ اردنی فضائیہ نے دریائے اردن کے مشرقی کنارے اور عراق و شام سے ملحق سرحدی علاقے سے گزرنے والے متعدد ایرانی میزائلوں کو جیٹ طیاروں کے ذریعے مار گرایا۔

دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو پہلے سے بتادیا تھا کہ وہ اسرائیل پر محدود پیمانے کا حملہ کرسکتا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی حکومت نے امریکا باضابطہ طور پر بتادیا تھا کہ اسرائیل پر حملہ محدود پیمانے کا اور خالص دفاعی نوعیت کا ہوگا۔

Iran attack Israel

ISLAMIC COUNTRY

INTERCEPTED IRANI MISSILES

ROYAL JORDANIAN AIRFORCE