Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوران پرواز غیر اخلاقی حرکت کرنے پر مسافر جوڑے پر برس پڑے

مسافر نے تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی
شائع 14 اپريل 2024 04:50pm

سوشل میڈیا پر صارفین اپنے ساتھ پیش آئے واقعات اور تجربات دیگر صارفین کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں، کچھ عجیب و غریب ہوتے ہیں جبکہ کچھ دلچسپ بھی۔ تاہم ایک ایسا ہی تجربہ صارف نے دوران پرواز کیا ہے۔

ایکس پر ایک صارف کی جانب سے تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں، جس میں منظر نامے میں ایک مسافر طیارے کا اندرونی منظر بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ ساتھ ہی مسافر طیارے کی سیٹوں پر مسافر تو نظر نہیں آ رہے تھے البتہ 2 مسافر لیٹے ہوئے ضرور دکھائی دیے۔

جس پر صارف نے تجربہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ میں یقین نہیں کر سکتا ہوں، کہ میں نے یہ سب طیارے میں دیکھا ہے۔

تصاویر شئیر کرتے ہوئے صارف نے مزید لکھا کہ یہ سب کچھ 4 گھنٹے کی فلائٹ میں پورے وقت چلتا رہا۔

جوڑا تین سیٹوں پر ایک ساتھ لیٹا ہوا تھا جبکہ آرام کا یہ طریقہ دیگر مسافروں کو ضرور حیران کر رہا تھا۔

نہ صرف یہ صارف بلکہ جہاز میں موجود دیگر مسافر بھی اس صورتحال کو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دیے، جبکہ صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ خاتون کے پاؤں میں جرابے نہیں ہیں، آپ سوچیں کیا صورتحال ہوگی، جہاں ہوا کا عمل دخل بھی نہ ہو۔

اسی طرح ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس قسم کے جوڑوں سے شدید نفرت ہے۔

جبکہ ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ مجھے یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنی تصویر کیوں لگ رہی ہے؟

social media

Couple

Airline