Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی

حکام کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
شائع 14 اپريل 2024 04:30pm

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ روٹی کی قیمت کے حوالے سے پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 2800 سے کم ہو کر 2300 روپے کا ہوگیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد امید ظاہر کی تھی کہ آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کم ہو گی۔

دوسری جانب منڈیوں میں پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے مزید کمی متوقع ہے۔

CM Punjab Maryam Nawaz

Roti Price

Flour Price