Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روہت شرما کپتانی چھوڑ کر بس چلانے لگے؟ ویڈیو وائرل

گزشتہ دنوں روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھی گئی تھی
شائع 14 اپريل 2024 01:43pm

بھارت میں ان دنوں آئی پی ایل کے مچیز جاری ہیں، تاہم اسی دوران کچھ ایسے مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں جو کہ سب کو حیران کر رہے ہیں۔

حال ہی میں سابق بھارتی کپتان روہت شرما کی ویڈیو وائرل ہیں، جس میں وہ بس ڈرائیوونگ سیٹ پر موجود تھے اور بس چلاتے بھی دکھائی دیے۔

ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹریننگ کی جا رہی تھی، جبکہ ٹریننگ کے بعد روہت شرما بس میں چڑھے اور ڈرائیوونگ سیٹ پر بیٹھ گئے۔

اس منظر کو دیکھ کر ڈرائیور سمیت دیگر کھلاڑی بھی پہلے تو حیران ہوئے اور پھر ہنسنا شروع کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جیسے ہی روہت شرما نے بس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی تو ہجوم کی جانب سے بھی انہیں نعرے لگاتے ہوئے سراہا جانے لگا۔

جبکہ دوسری جانب خود روہت شرما بھی اس لمحے کو خوب انجوائے کرتے دکھائی دیے، اگرچہ بس اپنی جگہ پر ہی کھڑی تھی، تاہم بھارتی کھلاڑیوں کی روایتی اداکاری کی روایت کو قائم کرتے ہوئے روہت شرما بھی کسی سے کم نہیں دکھائی دیے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کے دوران کپتانی کو لے کر گرما گرمی ہو چکی ہے۔

rohit sharma

bus

IPL

Indian Cricketers

driving