Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کمسن بچی کو اغواء کرنے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار

پولیس نے بچی کو بازیاب کروا لیا تھا، ایس ایس پی کورنگی
شائع 14 اپريل 2024 01:17pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

کراچی میں کورنگی پولیس نے کمسن بچوں کےاغوا میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز عوامی کالونی سے کمسن بچی کو اغوا کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ کورنگی پولیس نے بچی کو بازیاب کروا لیا تھا۔ ملزم کی شناخت عمران ولد نواب الدین کے نام سے ہوٸی۔

حسن سردار کا کہنا ہے کہ اغوا کار کو 24 گھنٹوں کے اندر تیکنیکی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم 2008 میں بھی بچوں کے اغوامیں ملوث رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

karachi

Crime

Karachi Police