Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ریکوڈک میں سعودی سرمایہ کاری کے ایک ارب ڈالر آئندہ ماہ متوقع

سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم کمیٹی بنائیں گے
شائع 14 اپريل 2024 12:14pm
ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبا نکالنے کا منصوبہ ہے۔ فوٹو — فائل
ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبا نکالنے کا منصوبہ ہے۔ فوٹو — فائل

سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف، وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے۔ کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

دوست اور برادر اسلامی ملک کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

سرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی۔

پاکستان اور سعودی عرب معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

Saudi Arabia

Reko Diq

Special Investment Facilitation Council (SIFC)