Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تقسیم کے 75 برس بعد ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچنے والے دروازے کی کہانی

لاہور کے پروفیسر امین کو آبائی مکان کا دروازہ بھارتی پنجاب سے پلوِندر سنگھ نے بھجوایا، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2024 12:25pm

لاہور کے پروفیسر امین چوہان کو بھارت میں رہ جانے والے اپنے آبائی مکان کا دروازہ موصول ہوا ہے۔ اس دروازے کو دیکھ کر پروفیسر امین چوہان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بھیگی ہوئی آنکھوں کے ساتھ بے اختیار ہوکر اُسے چُوم لیا۔

پروفیسر امین چوہان کو یہ دروازہ بھارت سے اُن کے دوست پلوِندر سنگھ نے بھجوایا ہے۔ بھارتی پنجاب کے شہر بٹالہ سے یہ دروازہ ممبئی، دبئی اور کراچی ہوتے ہوئے لاہور پہنچا ہے۔

1947 میں قیامِ پاکستان کے وقت پنجاب اور بنگال تقسیم ہونے والے صوبے تھے۔ اس تقسیم نے لاکھوں گھرانوں کو منقسم کردیا۔ پاکستانی علاقوں سے بھارت جانے والے یا بھارتی پنجاب سے پاکستان آنے والے لوگوں کو آبائی مکانات اور ساز و سامان سے محروم ہونا پڑا۔

چند ایک خوش نصیب ایسے بھی ہیں جنہیں بھارت میں چھوڑی ہوئی چند ایک اشیا واپس مل گئیں۔ ان میں لاہورکے پروفیسر امین چوہان بھی شامل ہیں۔

بھارتی پنجاب سے پلوِندر سنگھ نے یہ دروازہ اس یاد دہانی کے لیے بھیجا ہے کہ دوستی اور محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ تمام فاصلے پاٹ دیتی ہے۔ پروفیسر امین چوہان کا آبائی مکان بٹالہ کے علاقے گھومان پِنڈ میں واقع ہے۔

دروازہ وصول کرنے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ کئی راستوں سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچنے والے دروازے کو امین چوہان نے انتہائے جذبات کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ انسٹاگرام پر سعد زاہد کی پوسٹ کی ہوئی وڈیو آپ کو بھی جذبات سے لبریز کردے گی۔

PROF AMIN CHAUHAN

BATA:A TO LAHORE

DOR OF ANCESTRAL HOME

VIA DUBAI