Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ گوگل کو اپنی کالز ریکارڈ کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں؟

آپ کی تمام سرگرمیاں بھی محفوظ کی جارہی ہوتی ہیں، سیٹنگز میں ڈز ایبل آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔
شائع 14 اپريل 2024 11:21am

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا سیل فون آپ کی تمام کالز ریکارڈ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل پر آپ کی تمام سرگرمیاں بھی محفوظ کی جارہی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ گوگل کو کس طور اپنی گفتگو سُننے سے روکا جائے۔

آپ کے اینڈرائیڈ فون کی تمام کالز گوگل ریکارڈ کرسکتا ہے اور کرتا ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائس پر گوگل کیا کیا ریکارڈ کرتا ہے۔

اگر آپ نے اپنے اینڈرائیڈ فون پر گوگل کو سیٹنگ کے ذریعے اجازت نہ دی ہو تو آپ کے فون کے ذریعے بہت کچھ سنا جاسکتا ہے تاہم وہ سب کچھ ریکارڈ کرکے گوگل کو منتقل نہیں کرتا۔

اگر آپ نے او کے گوگل کے الفاظ کے ذریعے ریکارڈنگ کے فنکشن کو متحرک نہ بھی کیا ہو تو وائس کمانڈ استعمال کی جاسکتی ہے۔ مائیکروفون کو اینیبل کرنے یا گوگل اسسٹنٹ کو لانچ کرنے سے بھی وائس کمانڈ شروع ہو جاتی ہے۔

گوگل پر آپ کو ایک ایسا پورٹل بھی دستیاب ہے جس پر آپ کی گوگل پر تمام سرگرمیاں ریکارڈ ہوتی ہیں۔ اس میں وائس ریکارڈنز بھی شامل ہوتی ہیں۔ آپ اپنے فون پر سیٹنگ ایپ میں گوگل کیٹیگری میں دیکھ سکتے ہیں۔ ویب پر یہ عمل زیادہ آسان ہے۔ آپ سینٹنگز میں جاکر فلٹر کے ذریعے صرف وائس ریکارڈنگز کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ مائیکروفون کے آئیکون کے ساتھ آپ اپنی ریکارڈنگز ترتیب کے ساتھ دیکھ اور سن سکتے ہیں۔

آپ گوگل کی وائس ریکارڈز کو ڈِزایبل بھی کرسکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ سیٹنگز میں مخصوص ٹوگل ہوتا ہے۔ گوگل کو ریکارڈنگز سے روکنے کے لیے اپنے فوج پر OK Google کو ٹرن آف کیجیے۔ اپنے فون پر سیٹنگز کو اوپن کیجیے اور گوگل کیٹیگری داخل کیجیے۔ گوگل ایپس، سرچ، اسسٹنٹ اور وائس کی سیٹنگز منتخب کیجیے۔ اس کے نتیجے میں آنے والے پیج پر وائس کو ہٹ کیجیے۔ آپ کو وائس میچ انٹری دکھائی دے گی۔ اسے دبا دیجیے۔ او کے گوگل ڈیٹیکشن کو ڈِز ایبل کرنے کے لیے ہے گوگل ڈِز ایبل کیجیے۔

جب آپ اس عمل سے گزریں گے تو گوگل اسسٹنٹ او کے گوگل پر ریسپانڈ نہیں کرے گا۔ یوں آپ کا فون اس کی ورڈ کو لازمی طور پر ہر بار نہیں سُنے گا۔ گوگل میپس اور اینڈرائیڈ آٹوز میں اوکے گوگل کو ٹرن آف کیجیے۔ اسی طور میپس میں سے بھی گوگل اسسٹنٹ کو ڈِز ایبل کیا جاسکتا ہے۔

ہے گوگل کو اینڈرائیڈ آٹو کے ذریعے ڈِز ایبل کرنے کے لیے اینڈرائیڈ آٹو ایپ کھولیے۔ جنرل سیکشن میں ہے گوگل ڈیٹیکشن انٹری کو دبائیے۔ اسے گوگل میپ سے ڈِز ایبل کرنے کے لیے میپس کھلیے اور اوپر دائیں کونے میں پروفائل پکچر کو دبائیے۔ سیٹنگز میں جاکر نیویگیشن سیٹنگز میں جائیے، گوگل اسسٹنٹ سیٹنگز میں جائیے اور ہے گوگل تک پہنچیے۔

گوگل کو اپنے مائیکروفون تک پہنچنے سے روکنے کے لیے اپنے فون پر سیٹنگز کھولے، ایپس اینڈ نوٹیفکیشنز کو منتخب کیجیے، اب سی آل ایپس کو دبائیے تاکہ جو کچھ آپ نے انسٹال کیا ہے وہ سامنے آجائے، گوگل منتخب کیجیے۔ اب پرمیشن کو دبائیے اور مائیکروفون کے آپشن کو منتخب کیجیے۔ اب Deny یا Don’t allow کو منتخب کیجیے۔

اگر آپ گوگل اسسٹنٹ کو مکمل طور پر ڈِز ایبل کرنا چاہتے ہیں تو گوگل ایپس کی سیٹنگز کھول کر اسسٹنٹ اورن وائس منتخب کیجیے، گوگل اسسٹنٹ کو دبائیے، آپشنز کی طویل فہرست میں جنرل تلاش کیجیے اور اُسے دبائیے۔ گوگل اسسٹنٹ کو ڈز ایبل کیجیے۔ گوگل اسسٹنٹ کو ٹرن آف کردیجیے۔

اگر آپ ائی فون یا آئی پیڈ استعمال کرتے ہیں تو گوگل کی موجودگی لازمی طور پر اُتنی چھا جانے والی نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے۔

آئی او ایس اور ائی پیڈ او ایس پر گوگل اسسٹنٹ ایک الگ ایپ ہے۔ یہ کی ورڈ ہے گوگل کو نہیں سن سکا اگر آپ ایپ نہ کھولیں اس لیے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، یہ ہر وقت آپ کی باتیں نہیں سنے گا۔ آئی فون پر آپ گوگل اسسٹنٹ کو اَن اِنسٹال کرسکتے ہیں۔ آئی فون کی مین گوگل ایپ میں جاکر اوکے گوگل کوبھی ڈِز ایبل کیا جاسکتا ہے۔ اسی طور گوگل وائس ہسٹری بھی ڈز ایبل کی جاسکتی ہے۔ گوگل کو وائس ریکارڈنگ سے بھی روکا جاسکتا ہے۔

google

iPhone

iPad

SPYING ON YOU

GOOGLE ASSISTANCT