Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی جی آفس سمیت کسی بھی پولیس دفتر میں کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کا بہاولنگر واقعہ کے بعد استعفٰے سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر موقف سامنے آگیا
شائع 13 اپريل 2024 10:21pm

پنجاب پولیس کا استعفٰے کے متعلق زیرِ گردش خبروں پر موقف سامنے آگیا۔ پنجاب پولیس نے استعفٰے سے متعلق خبروں کو جھوٹ، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے پولیس ملازمین کے استعفے بجھوائے جانے کے بارے وائرل کی جانے والی افواہیں قطعی طور پر جھوٹ، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ آئی جی آفس سمیت کسی بھی پولیس دفتر میں کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ عوام اورپولیس فورس کو شرانگیز پراپیگنڈا سے گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرئے گی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ بہالونگر واقعہ پر پولیس کے 300 سے زائد سپاہیوں اور 50 سے زائد سب انسپکٹر ز اور انسپکٹرز نے آئی جی کو استعفیٰ ارسال کئے ہیں ۔

Punjab police

bahawalnagar

Policer Army Clash