بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان
نوشکی میں افسوف ناک واقعہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تمام راستوں اور مسافروں کی حفاظت کی جائے گی، شہدائے نوشکی کے خون کا بدلا لیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت منوائیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا حکومت ڈائیلاگ کے لیے بھی تیار ہے، لیکن یہ نہیں ہوسکتا معصوم لوگوں کا خون بہایا جائے، ہم اپنے سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں ایف سی، لیویز کی پٹرولنگ کی ضرورت ہو گی کریں گے، ہم دہشت گردوں کے پیچھے جائیں گے ان کے خلاف لڑیں گے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔
اپوزیشن کی تحریک تحفظ آئین کے حوالے سےو زیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں؟ جو الیکشن ہار گئے ہیں وہ متعلقہ فورمز پر جائیں، بلوچستان کے لوگ ہر وقت جلسے، جلوس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب تک پُرامن احتجاج کریں گے آپ سر آنکھوں پر ہونگے ، جب راستے بند کریں گے تو حکومت اپنا راستہ اختیار کرے گی۔
Comments are closed on this story.