Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوک اسٹوڈیو نے سیزن 15 کے حوالے سے ویڈیو جاری کر دی

ویڈیو کوک اسٹوڈیو کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی
شائع 13 اپريل 2024 07:55pm

پاکستان میں میوزک انڈسٹری میں اب کوک اسٹوڈیو کا شمار بھی کافی زیادہ کیا جانے لگا، معروف گلوکاروں، بہترین گانوں کا انتخاب اور پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتیں کوک اسٹوڈیوز کے ذریعے دنیا بھر تک پہنچ رہی ہیں۔

تاہم اب کوک اسٹوڈیو نے سیزن 15 کے حوالے سے اہم خبر جاری کر دی ہے۔

یوٹیوبر چینل پر کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں نئے سیزن کے حوالے سے ٹیزر موجود تھا۔ جبکہ ساتھ ہی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ نئے سیزن کی شروعات 14 اپریل 2024 سے ہونے جا رہی ہے۔

اگرچہ اس ویڈیو ٹیزر میں گائیکی یا میوزک تو کچھ نہ تھا تاہم پاکستان دیہی علاقے کی ایک جھلک بخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔

دیہی خواتین جن کے عقب میں سندھ کی مشہور ’رلی‘ موجود ہے، اور خواتین کوک اسٹوڈیوز کی ’رلی‘ کو ہی بنتی دکھائی دے رہی ہیں۔

کوک اسٹوڈیو میں ہر سال صارفین، شائقین کو یہ تجسس رہتا ہے کہ کیا ان کے پسندیدہ گلوکار سیزن کا حصہ ہیں یا نہیں۔ اس سال بھی یہی تجسس لیے صارفین کی جانب سے سوال کیا گیا۔

تاہم اب تک سیز 15 کے گلوکاروں کے حوالے سے معلومات شئیر نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کوک اسٹوڈیو کے کئی مشہور گانے ’کنا یاری‘، قوالی ’تاجدار حرم‘، ’آفرین آفرین‘ اور پسوڑی’ نے دنیا بھر کی توجہ سمیٹ لی تھی۔

جبکہ کوک اسٹوڈیوز میں مقامی سے لے کر عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کو شامل کیا جاتا ہے، جس کے باعث اس صارفین میں بے حد مقبولیت حاصل ہے۔

social media

موسیقی

coke studio

season