Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بات چیت چل رہی ہے‘، شیر افضل مروت نے ڈیزل کا نعرہ لگانے سے کارکنان کو روک دیا

پشین جلسہ میں طوفانی بارش، جلسہ ریت کے طوفان کے باعث متاثر
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2024 10:24pm

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پشن میں جلسے کے دوران کارکنان کو ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا۔

پشین میں جلسے سے شیر افضل مروت نے خطاب کیا تو اسی اس دوران شرکاء نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے جس پر پی ٹی آئی رہنما نے انہیں روک دیا۔

شیر افضل مروت نے کارکنان کو کہا کہ ڈیزل کے نعرے نہ لگائیں، مولانا فضل الرحمان سے ہماری بات چیت چل رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی نے جلسے کا مزہ دوبالا کر دیا لیکن جلسہ ریت کے طوفان کے باعث متاثر بھی ہوا۔

Sher Afzal Marwat

PTI led alliance

PTI Pashin jalsa