Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پانچ لاکھ سمز جلد بند کر دی جائیں گی، بجلی کنکشن کٹنے کا بھی خدشہ

ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2024 11:20pm

ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری چیئرمین ایف بی آر نے دے دی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی ہے، لیکن موبائل کمپنیوں کی درخوست پر ابتدائی طور پر 5 لاکھ سمیں بلاک کی جائیں گی۔

ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس سے کی گئی ہے، جس کیلئے چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف ہر طرح کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف نوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرن جمع نہیں کروائے اس حوالے سے ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

electricity

FBR

tax