Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خبریں پڑھتے پڑھتے مچھر منہ میں چلا گیا، غریدہ فاروقی نے حیرت انگیز واقعہ سنا دیا

تمغہ امتیاز پانے والی غریدہ فاروقی نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کا تذکرہ کردیا
شائع 13 اپريل 2024 05:09pm

معروف شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

حال ہی میں معروف اینکر اور تمغہ امتیاز پانے والی صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے ایک ایسا انکشاف کیا گیا ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہیے۔

ہوا کچھ یوں کہ نجی نیوز چینل ’ہم ٹی وی‘ کی عید ٹرانسمیشن میں غریدہ فاروقی بطور مہمان مدعو تھیں، جہاں مہمانوں سے ان کی زندگی کے دلچسپ اور حیرت انگیز لمحات سے متعلق دلچسپ سوالات کیے جا رہے تھے۔

ایسے میں غریدہ فاروقی اپنے ساتھ پیش آئے اُس واقعے کا تذکرہ کرنا نہیں بھولیں، جب وہ نیوز کاسٹر تھیں اور خبریں پڑھا کرتی تھیں۔

دوران پروگرام غریدہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ یہ ضرور ہوا کہ جب میں جیو نیوز پر بلیٹن کیا کرتی تھی، تو 9 بجے کا بلیٹن تھا اور لائیو چل رہا تھا۔

چونکہ لائیو بلیٹن تھا اور آپ خبریں پڑھ رہے ہوتے ہیں، اسٹوڈیو میں مچھر ہوتے ہیں، تو اسی دوران ایک مچھر میں منہ میں چلا گیا۔

مچھر منہ میں جانے پر غریدہ فاروقی اگرچہ کھانسی بھی تاہم، تب تک بہت دیر ہو گئی تھی، وہ بتاتی ہیں کہ میں مچھر اندر کو نگل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو تین دن تک اگرچہ ہوتا تو کچھ نہیں ہے لیکن خیال آتا رہا۔

اس پر میزبان بھی ہنسی کنٹرول کیے بغیر نہ رہ سکے اور ساتھ ہی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مچھر کڑاہی کھا لی، جبکہ خود غریدہ فاروقی بھی اس واقعے کو یاد کر کے ہنسنے لگیں۔

social media

News

Mosquito

news anchor

Gharida Farooqi