Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے بڑا قرضہ چکا دیا

ادائیگی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے رقم موصول ہونے کی توقع
شائع 13 اپريل 2024 01:57pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 12 اپریل 2024 کو ایک ارب ڈالر کے انٹرنیشنل بانڈز کی ادائیگی پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ یہ ادائیگی بانڈ ہولڈرز میں تقسیم کرنے کے لیے ایجنٹ بینک کو کی گئی، جس میں پرنسپل اور سود بھی شامل تھا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کسی حد تک استحکام آیا ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 19 ملین ڈالر بڑھ کر 29 مارچ تک 8.04 ارب ڈالر تک پہنچے۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13.38 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.34 ارب ڈالر رہے۔

اس ادائیگی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر تقریبا 7 ارب ڈالر رہ گے لیکن پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے رقم موصول ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی حکام نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) کے دوسرے اور حتمی جائزے پر عملے کی سطح کا معاہدہ کیا تھا۔

توقع ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں ہوگا جس میں منظوری سے پاکستان کو ایس بی اے کی آخری قسط کے طور پر تقریبا 1.1 بلین ڈالر (828 ملین ایس ڈی آر) کے فنڈز حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

economic crisis

dollar vs rupee

dollar rates

IMF PAKISTAN

Special Investment Facilitation Council (SIFC)