Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن تحریک کے پہلے جلسے میں کتنے لوگ شریک؟

تحریک تحفظ آئین کے تحت ملک کے باقی شہروں میں بھی جلسے ہوں گے
شائع 13 اپريل 2024 01:03pm
پشین میں اپوزیشن کے جلسے کے دوران پنڈال کا ایک منظر
پشین میں اپوزیشن کے جلسے کے دوران پنڈال کا ایک منظر

پی ٹی آئی کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے خلاف تحریک تحفظ آئین کے تحت ہفتہ کو اپنا پہلا جلسہ بلوچستان کے شہر پشین میں منعقد کیا۔

جلسے کی جو ابتدائی تصاویر سامنے آئیں انہیں دیکھ کر شرکا کی تعداد زیادہ معلوم نہیں ہوتی۔

تاہم موقع پر موجود لوگوں کے مطابق جلسے میں 5 سے 7 ہزار افراد نے شرکت کی۔

بلوچستان کی کم آبادی کے لیے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم نہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ صوبائی انتظامیہ نے پشین آنے والے راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگائے اور سیاسی کارکنوں کو جلسے میں شرکت سے روکا۔

بلوچستان کا خراب موسم بھی جلسے پر اثرانداز ہوا جس کا ذکر اختر مینگل نے اپنی تقریر میں کیا۔

 اسٹیڈیم کے اندر بنی عمارتوں کی چھت پر بھی لوگ موجود تھے
اسٹیڈیم کے اندر بنی عمارتوں کی چھت پر بھی لوگ موجود تھے

تاہم جلسے کے انتظامات سے ظاہر ہوتا ہے منتطمین کو اس سے زیادہ تعداد میں کارکنوں کی شرکت کی توقع تھی۔ پنڈال کا کچھ حصہ خالی دکھائی دیا۔ تاہم منتظمین کے مطابق اس کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ بہت سے لوگ فٹ بال اسٹیڈیم میں موجود پنڈال میں موجود رہنے کے بجائے اردگرد اسٹینڈ اور چھتوں پر چڑھ گئے۔

پی ٹی آئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد نے پنجاب کے تین شہروں اور کراچی میں بھی جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

PTI led alliance

PTI Pashin jalsa