Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنگل میں ہتھنی کے آخری لمحات اور بچہ جو تنہا رہ گیا

محکمہ جنگلات ننھے ہاتھی کی جان بچانے کیلئے مختلف کاوشوں میں مصروف
شائع 13 اپريل 2024 10:52am
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا/ سپریا ساہو
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا/ سپریا ساہو

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے جنگل میں ہتھنی ہلاک ہوگئی۔ اس نے ایک بچہ بھی چھوڑا ، جس کی پرورش اور دیکھ بھال محکمہ جنگلات کیلئے چیلنج بن گئی۔ ننھے ہاتھی کے زندہ رہنے کے لیے مختلف کاوشیں کی جارہی ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آئی اے ایس افسر سپریا ساہو نے اپنے ایکس اکاؤنٹس سے 12 اپریل کو ایک بیمار ہاتھی کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کی تھی جو کمزور حالت میں تھا۔ اس کے ساتھ 2 سالہ بچہ بھی تھا۔

ایکس پوسٹ دیکھتے ہی تامل ناڈو کے محکمہ جنگلات کے افسر اسے بچانے کے لیے حرکت میں ضرور آئے، لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور اس کی موت ہو گئی۔ جس کے بعد اس کے بچے کو ایک اور ہاتھیوں کے جھنڈ کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔

سپریا ساہو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ دن رات کام کرنے والے چار تجربہ کار ویٹرنری ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کے باوجود وہ ہتھنی کو بچانے میں ناکام رہے۔

ماں کے مرنے کے بعد محکمہ جنگلات کے افسروں کی توجہ ہاتھی کے بچے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔

جنگلی علاقوں میں زندہ رہنے کے لیے اسے ایک ریوڑ سے جوڑنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ٹیم نے قریب ہی ہاتھیوں کے ایک جھنڈ کا پتہ لگایا اور اسے متحد کرنے میں مدد فراہم کی۔

حکام سمجتھے ہیں کہ فی الحال، ایسا لگتا ہے کہ ہاتھی کے بچے کو ریوڑ نے قبول کر لیا ہے اور اسے اپنی پالنے والی ماں کے ساتھ قریب سے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا، ہمیں کچھ وقت تک یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ بچے کو قبول کیا جاتا ہے یا نہیں۔ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے زمینی ٹیم اب چوکس ہے اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے لیے تھرمل ڈرون کیمروں اور تجربہ کار ہاتھیوں کے ٹریکرز کا استعمال کر رہی ہے۔

india

Elephant

Karachi Zoo