Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹرین میں خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

ایسے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2024 09:17am
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

حیدرآباد میں ملت ایکسپریس میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کانسٹیبل میر حسن کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں پیش آیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی ریلویز پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالله شیخ نے اہلکار کی گرفتاری اور حولات میں بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ایسا بد اخلاق عمل کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمے کا اندراج بھی کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ معاملے کی ہر پہلو سے شفاف تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

Torture

Women

Hyderabad