Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولنگر واقعے پر فوج نے بیان جاری کردیا، مشترکہ انکوائری ٹیم ذمہ داروں کا تعین کرے گی

پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعے کی تفتیش کیلئے مشترکہ انکوائری ٹیم بنادی
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024 10:57pm

بہاولنگر واقعہ پر پاک فوج کا بیان سامنے آگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق خصوص عناصرنےسوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کیا اور مذموم مقاصد کیلئے ریاستی اداروں، سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم کی کوشش کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اختیارات کےناجائزاستعمال کےذمہ داران کا تعین کیا جائےگا، حقائق کاپتہ لگانے،ذمہ داروں کےتعین کیلئےانکوائری کی جائےگا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی اورپولیس اہلکاروں پرمشتمل ٹیم مکمل انکوائری کرے گی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب حکومت نے بہاولنگرواقعے کی تفتیش کیلئےمشترکہ انکوائری ٹیم بنادی، مشترکہ کمیٹی حقائق اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے بنائی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کےحکام ٹیم کاحصہ ہوں گے، کسی کو بھی فورسز کےخلاف پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دےجائےگی۔

ISPR

Punjab police

bahawalnagar

Policer Army Clash