Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساری جائیدادیں لینے کے بعد پیپلز پارٹی نے ایک وزارت دی، جے سالک

ملک میں وزراتوں کی بندر باٹ ہوئی ہے، سابق وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024 10:44pm
PPP did not give us the ministry as a gift: J. Salik - Aaj News

سابق وفاقی وزیر جے سالک کی آج کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزارت ہمیں گفٹ میں نہیں دی، ہماری ساری جائیدادیں لینے کے بعد ہمیں ایک وزارت ملی تھی۔

جےسالک کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے تحت کوئی ہمیں بلوچستان تو کوئی سندھ میں لے گیا۔

آج کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے سب بڑی پارٹیوں کو پورے ملک سے چار بار ہرایا ہے۔ پیپلز پارٹی نےوزراتوں بندربانٹ کی ہوئی ہے۔

جےسالک کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قائد اعظم کے افکار کو بھی ختم کر دیا ہے کیونکہ ہم اب پاکستان کی مقدس امانت نہیں صوبوں کی امانت ہیں جو کہ غلط ہے ہمیں صوبہ تحفظ نہیں دے سکتا۔

AAJ NEWS

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

ppp candidates