چین نے بنا نیٹ ورک کے ZTE Axon 60 Ultra اسمارٹ فون متعارف کرا دیا
چین نے موبائل فون کی دنیا میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا ہے، ZTE Axon 60 Ultra موبائل فون کے ذریعے صارفین اب ڈوئل سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کو استعمال کر سکتے ہیں۔
حال ہی میں چینی کمپنی کی ایکژون کی جانب سے ZTE Axon 60 Ultra لانچ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین آن لائن آڈیو کالز اور ٹیکسٹ میسجز کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے چینی ٹیانٹونگ سیٹلائٹ سسٹم کو استعمال کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین باآسانی ایک دوسرے سے بات چیت کر سکتے ہیں۔
اگرچہ اس اسمارٹ فون کی قیمت اور دستیابی کے حوالے سے فلحال خبر سامنے نہیں آئی ہے، تاہم اس فون کی خصوصیات ضرور صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہیں۔
ZTE Axon 60 Ultra کی 6 اعشاریہ 78 انچ او ایل ای ڈی اسکرین ڈسپلے ہے جبکہ اس ریزولیوشن 1.5K ہے ، دوسری جانب 120 ہرٹز ری فریش ریٹ ہے۔
ڈمنگ کی بات کی جائے تو اس میں 22160 ہرٹز پی ڈبلیو ایم ڈمنگ موجود ہے، دلچسپ بات یہ ہے اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 8 جین 2 ایس او سی کے ساتھ ایل پی ڈی ڈی آر 5 ایکس ریم اور یو ایف ایس 4 اسٹوریج موجود ہے۔
جبکہ اس موبائل کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کے لیے کسی بھی قسم کے نیٹ ورک کی ضرورت نہیں ہوگی، اس میں موجود ڈوئل سیٹلائٹ کنیکٹویٹی صارفین کو لائیو آڈیو کالز اور دو طرفہ میسجز کی روانی کے حوالے سے سہولت فراہم کرتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ موبایل فون چین کے ٹیانٹونگ سیٹلائٹ سے جڑا ہے۔
جبکہ رئیر کیمرہ 50 میگا پکسل مین سینسر کے ساتھ موجود ہے، جس میں او آئی ایس سپورٹ موجود ہے۔ جبکہ 50 میگاپکسل سیکنڈری سینسر بھی موجود ہے۔
ویڈیو کال اور سیلفیز کے لیے 32میگا پکسل فرنٹ سینسر موجود ہے، دوسری جانب 5 جی کی سہولت کے ساتھ ساتھ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس موبائل فون میں 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے، جبکہ 80 واٹ چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔
Comments are closed on this story.