Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ہاشمی نے ملکہ شراوت سے 20 سال پرانی دشمنی ختم کر دی

اداکارہ ملکہ شراوت نے اپنی غلطی بھی تسلیم کر لی
شائع 12 اپريل 2024 06:57pm

ایک وقت تھا جب عمران ہاشمی کی فلمیں اور گانے کافی مقبول ہوا کرتے تھے، اسی طرح اداکارہ ملکہ شراوت بھی اپنے گانوں کے باعث مقبول تھی، تاہم ان دونوں اداکاروں کے مابین سرد جنگ تھی، جو کہ اب ختم ہو گئی ہے۔

ان دونوں اداکاروں کے درمیان 2004 میں فلم ’مرڈر‘ کی شوٹنگ کے دوران جنگ شروع ہوئی تھی، اس فلم کی کامیابی کے بعد اداکارہ کی جانب سے مندرا بیدی کو انٹرویو دیا گیا تھا۔

جس میں میزبان نے ساتھی اداکاروں کے ساتھ لڑائی سے متعلق سوال کیا، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں ہے مگر بہت سے ساتھی اداکار مجھ سے انا پرستی میں مبتلا ہیں۔

یہ مرد اداکار مجھ سے امید لگاتے ہیں کہ جب وہ سیٹ پر آئیں تو میں اگر بیٹھی ہوئی ہوں، تو کھڑی ہو جاؤں، انہیں گُڈ مارننگ کہوں، میں ایک ہریانوی جاٹ ہوں، یہی میری شخصیت میں نہیں ہے۔

ملکہ شراوت مزید بتاتی ہیں کہ مزے دار بات یہ تھی کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اور بعد میں عمران ہاشمی سے بات چیت نہیں ہوئی نہ ہم نے کی۔ میرے خیال میں یہ انتہائی بچکانہ حرکت تھی۔

جبکہ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ پروموشن کے دوران ہمارے درمیان غلط قہمی ہوئی تھی۔

ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ یہ میری طرف سے بھی بچکانہ عمل تھا، میں بھی کم نہیں ہوں۔

دوسری جانب 2014 میں کافی ود کرن میں عمران ہاشمی کی جانب سے کچھ ایسا کہا گیا تھا جس نے میڈیا کی توجہ خوب سمیٹی تھی، کرن جوہر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’ورسٹ آن اسکرین کس‘ اس کے جواب میں اداکار نے فورا ملکہ شراوت کا نام لیا تھا۔

تاہم اب دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ہے، حال ہی میں ایک تقریب میں اداکار سیا رنگ کے پینٹ کوٹ ملبوس کیے ہوئے تھے، جبکہ اداکارہ نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

اگرچہ دونوں نے کچھ کہا نہیں تاہم ان کے چہرے پر موجود مسکراہٹ اور ایک دوسرے کے ساتھ لی گئی تصاویر اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں، کہ دونوں کے درمیان سرد جنگ ختم ہو گئی ہے۔

Bollywood actress

Indian Actress

imran hashmi

BOLLYWOOD NEWS

malika sharawat