Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا پنجاب میں تین جلسے کرنے کا اعلان

سائفر کیس تو اپنی موت آپ مر رہا ہے،عمر ایوب
شائع 12 اپريل 2024 04:30pm

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے پنجاب میں تین جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کے بیساکھیوں پر آئی ہے،27اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران عمرایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں تیہن جلسے کرئے گی، اپوزیشن اتحاد کا کل پشین ،چمن میں جلسہ ہوگا، موجودہ حکومت فارم 47کے بیساکھیوں پر آئی ہے،27اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگایاگیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالا گیا، سائفر کیس تو اپنی موت آپ مر رہا ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی پر بوگس کیسز بنائے گئے، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو جیل میں ڈالا گیا، میں خود بھی روپوش رہا، جو لوگ کہتے تھے کہ پارٹی ختم ہوجائےگی، یہ ان کی خام خیالی تھی۔ اس وقت ملک میں پی ڈی ایم ٹو کی حکومت ہیں آج پاکستان میں آئین و قانون کا فقدان ہے.

پریس کانفرنس کے دوران عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کےججز کودباؤمیں لانےکی کوشش کی گئی ہم ریاست مدینہ کا قیام چاہتے ہیں۔ قانون پرعمل ہوگاتوسرمایہ کاری بھی سامنےآئی گی۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

umar ayub

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)