Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشتی سانحے کے ملزمان لیبیا سے واپسی پر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی
شائع 12 اپريل 2024 04:21pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بائیس مارچ دو ہزار چوبیس کو کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی سامنے آئی ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 22 مارچ 2024 کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

لیبیا سے آنے والے 3 ملزمان کی شناخت پر بلال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان لیبیا سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رفتار ندیم عباس، محمد اویس اور ضیغم کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ایجنٹ انٹرنیشنل گینگ کے کارندوں سے رابطے میں تھا۔

FIA

Arrested

ٖFaisalabad