Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ نے ویزے کیلئے کم از کم آمدن کی سطح بڑھا دی

برطانوی حکومت کی جانب سے فیصلہ امیگریشن کو کم کرنے کے لیے کیا ہے
شائع 12 اپريل 2024 03:17pm

برطانیہ میں رہائش کا خواب دیکھنے والے افراد کے لیے بُری خبر آ گئی ہے، جہاں برطانیہ نے فیملی میمبرز کو سپانسر کرنے کے لیے کم از کم آمدنی کی شرط کو بڑھا دیا ہے۔

برطانیہ نے ملک میں امیگریشن سے متعلق پالیسی میں مزید سختی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فیملی ویزا پر فیملی اسپانسر کرنے کے لیے کم از کم آمدنی بڑھا کر 29 ہزار برطانوی پاؤنڈز کر دی ہے۔

جو کہ پاکستانی تقریبا 1 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے، آمدنی کی رقم میں یکدم 55 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل رقم 18 ہزار 600 پاؤنڈز تھی جو کہ 64 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی ہوم آفس کا کہنا تھا کہ درخواستگزار کے اسپانسرنگ فیملی ممبر اگر برطانیہ میں اجازت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، انہیں اب ضروری ہے کہ وہ برطانیہ میں 29 ہزار برطانوی پاؤنڈک کماتے ہوں۔ یہ ریکوائرمنٹ کئی طرح سے ہو سکتی ہے، بشمول بچت خصوصی طور پر ۔

یہ قدم وزیر اعظم سونک کی جانب سے قانونی طور پر برطانیہ میں امیگریشن کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ جو برطانیہ آ رہے ہیں، وہ ٹیکس پئیر پر بوجھ نہ بنیں۔

ہوم سیکریٹری جیمز کلیورلی کہتے ہیں کہ بڑے پیماے پر امیگریشن کے ساتھ ہم ایک اہم پوائنٹ پر پہنچے ہیں۔یہ آسان فیصلہ نہیں ہے جو تعداد کو برطانیہ کے عوام کے لیے قابل قبول سطح تک کم کر دے۔

واضح رہے اس سے قبل 2022 میں حکومت کی جانب سے امیگریشن پالیسی سخت کر دی گئی تھی، پالیسی میں سختی جاری اعداد و شمار کے باعث کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ لیگل نیٹ امیگریشن 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔

uk

visa

income

Family Visa