Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے ڈی بی کی آؤٹ لُک رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق قرار

آوٹ لُک رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا ہے، وفاقی وزیر
شائع 12 اپريل 2024 11:44am

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ایشین ڈویلپمنٹ آﺅٹ لُک رپورٹ کو حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احمد چیمہ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی آﺅٹ لُک رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی مضبوط توثیق ہے، آوٹ لُک رپورٹ 2024 میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔

احد چیمہ کا کہنا تھا کہ زیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ہم نے ایک مستحکم اور پائیدار معیشت کے لیے کام شروع کردیا، ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو آسان بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، ہماری پچھلی 16 ماہ کی حکومت میں ملک کی معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گئے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، پاکستان کا زرعی شعبہ مضبوط ہے اور اس میں اضافی ترقی کی صلاحیت موجود ہے، حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پرعمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

احد چیمہ نے کہا کہ ہم ایک ایسی معیشت بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے جس میں تمام پاکستانیوں کے لئے مواقع دستیاب ہوں۔

واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لُک رپورٹ اپریل 2024 جاری کی ہے جبکہ رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے اقتصادی اصلاحات کو اہم قرار دیا اور رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع کا اظہار کیا گیا ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ میں پاکستان کی آئندہ مالی سال کے لئے شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی میں مزید کمی آنے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستانی معیشت کا آئندہ 3 سال میں کیا حال ہوگا، عالمی بینک نے بتا دیا

الیکشن سےپاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک آجائے گی۔

pakistan economy

اسلام آباد

economic crisis

ADB

Asian Development Bank

adb report

Federal Minister of Economic Affairs

Asian Development Outlook Report