Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ میں 2 گروپوں میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی

ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے ملزمان کی گرفتاری کا پولیس کو ٹارگٹ دے دیا
شائع 12 اپريل 2024 08:59am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اوکاڑہ کے نواحی علاقے چک رسالدار میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی جبکہ 4 زخمی ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اسد اور غلام مصطفی اور امنہ بی بی شامل ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 4 زخمیوں میں سے 2 کو لاہور منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے ملزمان کی گرفتاری کا پولیس کو ٹارگٹ دے دیا، اوکاڑہ جھگڑے میں دونوں کا تعلق سیال برادری سے ہے جبکہ اوکاڑہ پولیس کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں۔

punjab

Okara

group clash