Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں کل سے بارش کی پیش گوئی

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان
شائع 12 اپريل 2024 12:41pm

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں 13 اپریل بروز ہفتہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر سے جاری پیش گوئی کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پراثراندازہورہاہے۔

جمعہ سے مغربی سلسلہ ملک کے مغربی اورجنوبی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں 13اور14اپریل کو کراچی میں آندھی وگرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو،دادو،شہیدبے نظیرآباد،قمبرشہدادکوٹ سمیت دیگرمیں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

Karachi Rain