Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ سندھ نے امن و امان کی خراب صورتِ حال کا ذمہ دار نگران حکومت کو قرار دے دیا

نگران حکومت نے سندھ کے ایس پی اور تھانیدار ایسے تبدیل کیے جیسے وہ سب میرے رشتے دار ہوں، مراد علی شاہ
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2024 10:24pm

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن و امان کی خراب صورتِ حال کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں نگران حکومت کے دور میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہوئی، نگران حکومت نے سندھ کے ایس پی اور تھانیدار ایسے تبدیل کیے جیسے وہ سب میرے رشتے دار ہوں۔

کراچی میں پولیس اور رینجزر کی مشترکہ کارروائی، بچوں کا اغواکار رنگے ہاتھوں گرفتار

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھانے کے عملے، ہیڈ منشی سب کہیں سے اٹھا کر کہیں پھینک دیے، اسی لیے امن و امان کے مسئلے نے جنم لیا، اس سب کو ٹھیک کر رہے ہیں جس میں وقت لگے گا۔

علی پور میں سفاک شخص نے بیوی اور 7 بچوں کی جان لے لی

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہے لیکن پولیس کام کر رہی ہے، کچے میں پولیس اور رینجرز دونوں لگے ہیں، جلد حالات پر قابو پالیں گے۔

CM Sindh

Syed Murad Ali Shah

Karachi Street Crimes