Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

92 ممالک کے آئی فونز کی جاسوسی کا انکشاف، ایپل نے صارفین کو حملوں سے خبردار کردیا

سیکیورٹی رپورٹ کے مطابق یہ الرٹ 92 ممالک میں استعمال کی جانے والی ڈیوائسز کیلئے ہے
شائع 11 اپريل 2024 06:17pm

’ایپل‘ نے کم و بیش 92 ممالک میں آئی فون استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے ہینڈ سیٹس پر ’مرسینری اسپائے ویئر‘ کا حملہ ہوسکتا ہے۔

ایپل کی سیکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے آئی فونز کو نشانہ بنانے والے مرسینری اسپائے ویئر کا سراغ لگایا ہے۔

ایک نوٹیفکیشن ای میل میں ایپل نے منتخب یوزرز کو بتایا ہے کہ ہیکرز نے دنیا بھر میں آئی فونز کو ہٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کمپنی کی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ پیگیسس سوفٹ ویئر استعمال کرنے والے این ایس او گروپ کے یوزرز پر مرسینری اسپائے ویئر کے حملے عام نہیں۔

یہ حملے بالعموم غیر معمولی نوعیت کے سوفٹ ویئرز کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ ایسے کسی بھی سوفٹ ویئر سے ایپل کی آئی ڈی سے جڑے ہوئے ڈیوائسز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایپل نے 2021 سے اب تک 150 سے زائد ممالک میں آئی فون یوزرز کو متعدد مواقع پر اسپائے ویئر اور دیگر وائرس کے حملوں سے خبردار کیا ہے۔ ایپل اپنے ڈیوائسز کو وائرس اور اسپائے ویئرز سے بچانے کے لیے غیر معمولی اہتمام کرنے والے اداروں میں سے ہے۔

ایپل نے اسپائے ویئرز اور ہیکرز کے حملوں کی صورت میں تکنیکی معاونت کا بھی اہتمام کیا ہے۔ متعلقہ ممالک میں ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے مدد لی جاسکتی ہے۔

کسی بھی اسپائے ویئر کے حملے کے خدشے کی صورت میں ایپل کی طرف سے دو طریقوں سے ای میل بھیج جاتی ہے۔ پہلی صورت یہ ہے کہ جب کوئی یوزرز اپنے پیج پر لاگ اِن کرے تو اوپر کونے میں آئیکون دکھائی دیتا ہے۔ دوسرا طریقہ ای میل آئی ڈی اور فون نمبر پر الرٹ بھیجنے کا ہے۔

iPhone

MERCENARY SPYWARES ALERT

FOR USERS IN 92 COUNTRIES

SECURITY REPORT

EMAIL NOTIFICATIOIN