Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اے ای میں 24 قیراط سونے کا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آگیا

دبئی کی شناخت سمجھی جانے والی عمارتوں کی شبیہ والا نوٹ 159 درہم کا ہے، تحفے میں دیا جانے لگا
شائع 11 اپريل 2024 05:00pm

متحدہ عرب امارات میں سونے کا نوٹ تیار کیا گیا ہے جس پر دبئی (اور امارات) کی شناخت سمجھی جانے والی عمارتوں کی شبیہیں پیش کی گئی ہیں۔

یہ سونے کا نوٹ محض نمائش کی چیز یا ڈیکورییشن پیس نہیں بلکہ نادر اشیا جمع کرنے والوں کے لیے بھی ایک عمدہ آئٹم ہے۔ سونے کے اس نوٹ کی قیمت 159 درہم ہے اور یہ کور کے ساتھ دستیاب ہے۔

یہ ایک ایسا تحفہ ہے جو دبئی کی ثقافتی میراث کا امین بھی ہے۔ بہت سے لوگ سونے کا نوٹ تحفہ دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ 24 قیراط والے سونے سے تیار کیا جانے والا یہ نوٹ لوگوں کی پسندیدگی کے معیار پر پورا اترا ہے۔

دبئی اب سونے کی ایک بڑی عالمی منڈی میں تبدیل ہوچکا ہے۔ یہ نوٹ دبئی کی اس حوالے سے خصوصی حیثیت کو بہت اچھی طرح اجاگر کرتا ہے۔ آج کل دنیا بھر سے لوگ معیاری سونے کی خریداری اور زیورات کی تیاری کے لیے دبئی کا رخ کرتے ہیں۔

سونے کا یہ نوٹ دیان جیولری، فمیٹ ڈی ایم سی سی اور ویلورم کے اشتراکِ عمل کا نتیجہ ہے۔ سونے کا یہ نوٹ صرف مقامی لوگوں میں مقبول نہیں بلکہ غیر ملکی بھی اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

اس نوٹ میں سونے کی مقدار ایک گرام کا دسواں حصہ ہے۔ دیان جیولری کے بانی راہل ساگر کو دبئی میں سونے کا پہلا نوٹ متعارف کرانے پر فخر ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ نوٹ سونے کی اشیا تیار کرنے کی مہارت سے ہماری وابستگی اور جدت میں ہماری دلچسپی کی مظہر ہے۔

UNITED ARAB EMIRATES

A NOTE OF GOLD

PURE GOLD

ILLUSTRATED WITH DUBAI LANDMARKS