Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آفتاب اقبال دوسروں کی بھی عزت کرنا سیکھیں، سہیل احمد نے تنقید کے تیر برسادیے

دولت تو کتیا ہوتی ہے، ہاتھ میں عزت کی روٹی تھامو تو یہ پیچھے پیچھے آئے گی، سینیر کامیڈین کا انٹرویو
شائع 11 اپريل 2024 02:41pm

اسٹیج اور ٹی وی کی دنیا کے معروف سینیر کامیڈین سہیل احمد نے کہا ہے کہ آفتاب اقبال کو اپنی اور اپنے والدِ محترم کی ذات کے علاوہ بھی کسی کو عزت دینی چاہیے۔

ایک انٹرویو میں سہیل احمد نے کہا کہ مجھ سے الگ ہونے کا سبب بیان کرتے ہوئے آفتاب اقبال نے کہا ہے کہ میں لائیو پروگرام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں نے تو پوری زندگی لائیو پرفارمنس دی ہے۔ تھیٹر تو لائیو ہی ہوتا ہے۔ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ فلاں کو بنادیا، فلاں کو آگے بڑھادیا۔ راستے نہیں بتاتے کہ اُن پر سے کون کون گزرا ہے۔ مسافر بتاتے ہیں کہ وہ کہاں کہاں سے گزرے ہیں۔

سہیل احمد کا کہنا تھا کہ عجیب سے ڈیزائن والے بچے جمع کرکے شو کیے جارہے ہیں۔ اگر آفتاب اقبال میں دم ہے تو تنہا شو کرکے دکھائے۔ جب بھی اچھے کامیڈین نہیں ملے، آفتاب اقبال کا پروگرام ناکام رہا ہے۔

آفتاب اقبال نے کامیڈینز کی کیٹیگریز بھی بنائی ہیں۔ وہ کون ہیں تو کیٹیگرائز کرنے والے؟ اگر انہیں امان اللہ خان اچھا لگتا ہے تو لگتا ہوگا۔ سب کے اپنے اپنے پسندیدہ فنکار ہوتے ہیں۔ آفتاب اقبال اپنی شخصیت کو پروان چڑھانے کے لیے باقی سب کو روندتے جارہے ہیں۔ بچے بے چارے اپنی اپنی فیس کے چکر میں واہ واہ، سبحان اللہ، کیا بات ہے کہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ آفتاب اقبال جب اکڑ کر بیٹھا ہوتا ہے تو میرا ہاسا نکل رہا ہوتا ہے۔

فن کی دنیا کے لوگوں کی طرف سے بڑی آفرز اور زیادہ کمائی سے متعلق کیے جانے والے دعووں کے حوالے سے ایک سوال پر سہیل احمد کا کہنا تھا کہ دولت تو کتیا ہوتی ہے۔ ہاتھ میں عزت کی روٹی تھامے رکھو، یہ کتیا خود پیچھے پیچھے آئے گی۔ زیادہ کمائی اور بڑی بڑی آفرز کے دعوے سراسر بے بنیاد ہیں۔

Aftab Iqbal

SUHEL AHMED

SELF PRAISE

AMANULLAH KHAN

BIG OFFERS

BIG CLAIMS