Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی این جی اسٹیشن پر گیس دھماکے کے بعد آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا

دھماکے کی خوفناک آواز دور تک سنی گی
شائع 11 اپريل 2024 12:26pm

اٹک میں کامرہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گیس دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جھلس گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹک میں کامرہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گیس دھماکا ہوا، دھماکا کمپریسر مشین کے آن ہونے پر ہوا، دھماکے کی خوفناک آواز دور تک سنی گی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے ایک شخص 80 فیصد جھلس گیا، زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Attock

CNG Station

cng station blast