Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکی پر فائرنگ کے بعد نوجوان نے خودکشی کرلی

مبینہ خودکشی کرنے والے نوجوان سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس
شائع 11 اپريل 2024 08:48am

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تھانہ ستیانہ کے علاقے میں عشق میں ناکامی پر نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی۔

افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ ستیانہ چک نمبر 433 گ ب میں پیش آیا، جہاں عشق میں ناکامی پر نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی۔

عینی شاہدین کے مطابق مقتول نعمان محبوبہ سے ملنے گیا اور نامعلوم وجوہات پر محبوبہ پر فائرنگ کی، جس کے بعد ریلوے پھاٹک کے قریب آکر نعمان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، مبینہ خودکشی کرنے والے نوجوان سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ ستیانہ کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیق کے بعداصل حقائق منظر عام پر آسکیں گے۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

punjab

sucide

Jaranwala

sucide attempts

ٖFaisalabad