بلوچستان: عید کے روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق
بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل زہری میں عید کے روز فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
عید کے روز بوقت سہ پہر چشمہ ایریا میں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے دو نوجوان موقع پر جب کہ تیسرا نوجوان ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
مقتولین کی شناخت احمد جتک، سیف اللہ جتک اور محمد یوسف جتک کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ جاں بحق افراد کی عمریں 16 سے 18 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں جو کہ آپس میں کزن تھے۔
جائے وقوعہ، تحصیل ہیڈکوارٹر سے مسافت پر ہونے کی وجہ سے لیویز فورس کو پہنچنے میں وقت لگا، تاہم لیویز فورس موقع پر پہنچ کر واقعہ سے متعلق مذید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں ہوئی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
سریاب روڈ پر ہی ایل آر بی ٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں سوار 4 افراد اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.