Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاپ سپر اسٹار ریحانہ کی حرکت نے مسلمان اور عیسائی دونوں کو غصہ دلا دیا

سوشل میڈیا پر لوگ تبصروں میں لکھ رہے ہیں اور جو چاہو کرو مگر مذہب سے کِھلواڑ مت کرو
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2024 06:25pm

ہالی وڈ کی پاپ سپر اسٹار ریحانہ کو آج کل اپنی ایک بے باک حرکت پر شدید مذمت کا سامنا ہے۔ ریحانہ کو اُس کے ایک حالیہ فوٹو شُوٹ نے شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

انٹرویو میگرین کے لیے ریحانہ نے ایک ’بولڈ‘ فوٹو سیشن کروایا ہے۔ یہ بات زیادہ حیرت انگیز ہے نہ قابلِ مذمت۔ لوگوں کے جذبات اِس بات پر بھڑکے ہیں یہ فوٹو شُوٹ عیسائی راہبہ کے لباس میں کروایا گیا ہے۔ ریحانہ نے راہبہ (nun) کے لباس میں انتہائی قابلِ اعتراض پوز دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ریحانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میں اگرچہ مسلم ہوں مگر یہ بات برداشت نہیں کی جاسکتی کہ کسی مذہب کے مخصوص لباس کی یوں تذلیل کی جائے۔ بیشتر تبصروں میں کہا گیا ہے کہ جسے جو کرنا ہے کرے مگر مذہب سے کِھلواڑ نہ کرے۔

ریحانہ کا اپنے فوٹو شُوٹس کے ذریعے مذہبی جذبات بھڑکانے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ 2021 میں اُس نے ایک فوٹو شُوٹ میں ہندوؤں کے ایک مرکزی دیوتا گنیش کی شباہت اختیار کی تھی جبکہ اُس سے ایک سال قبل اُس نے اسلامی متن والا لباس پہنا تھا جس پر دنیا بھر میں شدید ردِعمل ظاہر کیا گیا تھا۔

Rihanna

OBJECTIONABLE PHOTO SHOOT

IN A NUN ATTIRE

ANGUISH IN COMMENTS