پی ٹی آئی کارکنان کا اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرہ، 5 گرفتار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے بانی پی ٹی آئی رعمران خان کی رہائی کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران پولیس نے پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر کیے گئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے کی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اڈیالہ جیل جانے والی روڈ بلاک کردی جبکہ پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے تک جانے سے روک دیا۔
مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور ”رہا کرو رہا کرو بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو“ کے نعرے لگائے گئے۔
جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہ دینے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے قریب پولیس نے 5 پی ٹی آئی کارکنان کو جیل گیٹ کے قریب ویڈیو بنانے پر حراست میں لے لیا۔
زیرِ حراست افراد میں ارشد خان،راجہ جاوید، طارق خان، ڈاکٹر فضل الہیٰ اور دانش شامل ہیں، جنہیں پولیس چوکی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
Comments are closed on this story.