Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پاناما پیپرز، 27 افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت شروع

الزامات ثابت ہونے پر پاناما کی عدالت موساک فونسیکا کے مالکان کو 12 سال قید کی سزا سناسکتی ہے
شائع 10 اپريل 2024 01:09pm

پاناما کی فوجداری عدالت میں 27 افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔

منی لانڈرنگ اسکینڈل سے متعلق اس مقدمے میں موساک فونسیکا فرم کے مالکان کو منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔

منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے کی صورت میں موساک فونسیکا فرم کے مالکان کو 12 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ 2016 میں دنیا بھر کے امیر ترین افراد اور گروپس کی مالیاتی دستاویزات منظرِعام پر لائے جانے سے بہت بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا تھا۔

money laundering

PANAMA SCANDAL

TRIAL ON 27 PERSONS

MOSSACK FONSECA