Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

بلوچستان کی یوٹیوبر انیتا جلیل نے اپنا یوٹیوب چینل کس طرح شروع کیا؟ دیکھیے ’اسپاٹ لائٹ‘

بنیادی مقصد گوادر کے بارے میں اہلِ وطن کو بہت کچھ بتانا تھا، دوسروں کی بھی راہ نمائی کر رہی ہیں
شائع 10 اپريل 2024 12:53pm

بلوچستان کی یوٹیوبر اور وی لاگر انیتا جلیل نے بتایا ہے کہ اُنہوں نے اپنا وی لاگ بنیادی طور پر اس لیے شروع کیا تھا کہ اہلِ وطن کو گوادر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات ملیں۔

آج ٹی وی کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انیتا نے کہا کہ جب میں نے اپنا وی لاگ شروع کیا تھا تو اِس سے آمدنی کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ میں چاہتی تھی کہ پاکستان بھر میں سب کو پتا چلے کہ گوادر میں طرزِ زندگی کیا ہے، لوگ کس طور جیتے ہیں۔

انیتا کا کہنا تھا کہ جب میرا وی لاگ ہٹ ہوا، فالوئرز بڑھنے لگے تو میں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنا زیادہ سے زیادہ کونٹینٹ اپ لوڈ کرنا شروع کیا اور آمدنی بھی شروع ہوگئی۔ اس کے بعد دوسروں کی راہ نمائی شروع کی۔ چند لڑکیوں سے دوستی ہوئی تو اُنہیں بھی گوادر کی طرزِ زندگی کے بارے میں وڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرنے کی تحریک دی۔

ایک سوال پر انیتا نے کہا کہ وی لاگز سے ٹھیک ٹھاک آمدنی تو نہیں ہوتی مگر ہاں، گزارا ہو جاتا ہے۔ فیس بک، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کسی چیز کی تشہیر کا کوئی پروجیکٹ ملے تو آمدنی ضرور ہوتی ہے۔

Gawadar

Vlogger

ANEETA JALEEL

BALOCHISTAN YOUTUBER