سندھ میں پولیس ڈاکوؤں کی پارٹنر بنی ہوئی ہے، خالد مقبول صدیقی
کچے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے، کنوینئر ایم کیوایم پاکستان
کنوینئر ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں پولیس ڈاکوؤں کی پارٹنر بنی ہوئی ہے، لوگوں کا پولیس پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، پولیس کو دیکھ کر لوگ خوف کا شکار ہوتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کےخلاف اختیارات لیے، پولیس کچےکےڈاکوؤں کی پارٹنر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک، بڑے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، کچے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں کہیں اور کی پولیس کیوں ہے، پولیس سے لوگوں کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔
سندھ کے آئند گورنر کے سوال پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری طرف سے ابھی تک گورنر کامران ٹیسوری ہیں۔
MQM Pakistan
Karachi Police
Pakistan People's Party (PPP)
Karachi law and order situation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.