پاک فوج کا شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں “چاند رات “ تقریب کا اہتمام
پاک فوج کا شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں چاند رات تقریب کا اہتمام کیاگیا، شہداء کی فیملیز نے ایک ساتھ ملکر چاند رات کی خوشیاں بانٹی اور اپنے پیاروں کو یاد کیا۔
ملتان گیریڑن میں شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں عیدالفطر کے موقع چاند رات تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شریک شہداء کے لواحقین نے تقریب کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاک فوج ایک ادارہ نہیں بلکہ یہ ایک خاندان کی مانند ہے۔
صوبیدار میجر رانا محمد اسلم شہید کی بیوہ نے کہا کہ اس پروقار تقریب میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ہمارا ہر طرح سے خیال رکھا اور ایک خاندان کی طرح ہماری مدد کی۔جبکہ شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ غم ہو یا خوشی پاک فوج کسی بھی موقع یا تہوار پر ہمیں نہیں بھولتی۔
تقریب میں حوالدار کاشف کی بیوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے اس خاندان میں ایک سپاہی سے لے کر آرمی چیف تک سب شامل ہیں، پاک فوج کے سپاہی بھی ملک و قوم کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں، جبکہ شہید کی بیٹی کاکہنا تھا کہ عید ہو یا کوئی بھی تہوار فوج ہمیں اپنے شہداء کی کمی محسوس نہیں ہونے دیتی ۔
سپاہی محمد احسن شہید کی والدہ نے کہا کہ پاک فوج ہمارا بہت خیال رکھتی ہے، ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے۔ نائیک ریاض علی شہید کے بھائی کا کہنا تھا شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، ہم پاک فوج کے شہداء کیلئے دعا گو ہیں۔
شہداء کے لواحقین نے پاک فوج کی جانب سے منعقد کردہ تقریب کو خوب سراہا، شاندار تقریب کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Comments are closed on this story.