Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ کے پاس صرف 48 گھنٹے ہیں، ورنہ واٹس ایپ اکاونٹ سے ہاتھ دھونا پڑے گا

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
شائع 09 اپريل 2024 09:24pm

واٹس ایپ اس ہفتے اپنی اپ ڈیٹ کردہ شرائط کو لاگو کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور اگر صارفین نے ان تبدیلیوں کو قوبول نہیں کیا تو انہیں اپنے اکاونٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے پیش کی گئی تبدیلیوں کو بطور ڈیفالٹ قبول کرنے کی آخری تاریخ آج ہے، اس کے بعد آپ کو 48 گھنٹے دیے جائیں گے اور 11 اپریل سے اُپ کو اپنا واٹس ایپ اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے شرائط میں تبدیلی یورپ کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے کی گئی ہے۔

واٹس ایپ کی نئی شرائط کا تعلق تھرڈ پارٹی چیٹ انٹیگریشن سے ہے، جس سے وہ دوسرے میسنجر کے ساتھ اُن کے اِن باکسز کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بات چیت کر سکتا ہے۔

اس میں سن برڈ جیسی ایپس کے ساتھ مشغول ہونا بھی شامل ہے، جو اینڈرائیڈ پر iMessage کو فعال کرتی ہے، جس سے نان انکرپٹڈ پیغامات اور تصاویر کے ساتھ بڑے سیکورٹی خدشات ساتھ آتے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب واٹس ایپ جیسی ہائی پروفائل میسجنگ ایپ نے اپنی دیواریں کھولی ہیں تاکہ کسی تھرڈ پارٹی میسجنگ ایپلیکیشن کو ساتھ لایا جائے اور اپنے صارفین کے ساتھ مشغول ہونے کی اجازت دی جا سکے، جو کہ ناصرف ایک گیم چینجر ہے، بلکہ پرائیویسی کیلئے ڈراؤنا خواب بھی ہے۔

میٹا نے ایک حالیہ بیان میں یہاں تک کہا ہے کہ جب کوئی تھرڈ پارٹی پیغامات کو ہینڈل کر لیتی ہے تو وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی گارنٹی نہیں دے سکتا، کیونکہ اس طرح کے انکرپشن کو دونوں طرف سے کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ دونوں کلائنٹس (اینڈ پوائنٹس) کی ملکیت کے بغیر ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ فریق ثالث فراہم کنندہ بھیجے گئے یا موصول ہونے والے پیغامات کے ساتھ کیا کرتا ہے، اور اس لیے ہم انکرپشن کا وہی وعدہ نہیں کر سکتے۔

سب سے بری بات یہ ہے کہ WhatsApp نے ان تبدیلیوں کو ہر ایک کے لیے لازمی کر دیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ ہماری شرائط کو قبول نہیں کرنا چاہتے تو آپ آسانی سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، حالانکہ ہمیں آپ کے واٹس ایپ کو چھوڑتے ہوئے افسوس ہوگا۔‘

اگرچہ ہم میں سے اکثر واٹس ایپ کو نہیں چھوڑیں گے، لیکن نئی شرائط کے ساتھ آنے والے خطرات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

WhatsApp

WhatsApp New Update

WhatsApp Account Delete