Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

اسلحہ اوربھاری مقدارمیں دھماکہ خیزموادبرآمد،آئی ایس پی آر
شائع 09 اپريل 2024 08:58pm

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے لئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پیئ آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

ISPR

operation

security forces operation

FORCES OPERATION