Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں بھی چاند کی آنکھ مچولی، کہاں نکلا کہاں چھپ گیا ؟

دہلی، لکھنؤ میں نظر نہ آنے کا اعلان، کارگل، کیرالہ نے رویت کا اعلان کردیا، بنگلہ دیش میں بھی جمعرات کو عید
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2024 09:04pm

بھارت میں بھی چاند کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ دہلی اور لکھنؤ میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا جب کہ کارگل میں رویت ہلال چاند نظر آنے کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

ریاست کرناٹک میں بھی چاند نظر نہیں آیا لیکن کیرالہ نے نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔

جن علاقوں میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا وہاں بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی۔ اور دیگر علاقوں میں جمعرات کو عید ہوگی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مکمل سورج گرہن کے سبب چاند کی رویت متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاند گرہن کے فوراً بعد ہلال کا چاند نظر نہیں آئے گا - اس لیے چاند نظر آنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

 کارگل میں چاند کی رویت کا سرٹیفکیٹ
کارگل میں چاند کی رویت کا سرٹیفکیٹ

بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا

بنگلہ دیش میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا۔ عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

ڈھاکہ ٹریبون کے مطابق چاند نظر نہ آنے کا اعلان قومی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔ اجلاس کی صدارت وزیر مذہبی امور فریدالحق خان نے کی۔

گزشتہ روز سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے عیدالفطر 10 اپریل کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

خلیجی ریاستوں قطر اور متحدہ عرب امارات، اور افغانستان میں عید بدھ کو منائی جائے۔

دوسری جانب لندن میں مرکزی جماعت اہل حدیث برطانیہ نے 10 اپریل کو عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے آسٹریلیا میں عیدالفطر 10 اپریل کو منانے کا اعلان کیا ہے

Shawwal Moon

Moon sighting

UAE MOON SIGHTING

Libya Moon Sighting

Eid Moon Sighting