Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سورج گرہن کے دوران جانور خوف کا شکار ہو گئے

زرافہ، ہاتھی، گوریلا، کچھوے، زیبرا کا سورج گرہن پر غیر معمولی برتاؤ
شائع 09 اپريل 2024 03:15pm

امریکہ میں ہونے والے سورج گرہن کے موقع پر جہاں انسانوں کی جانب سے مختلف طرح سے ردعمل دیا گیا، وہیں جانوروں اور چرند پرند کی جانب سے حیرت انگیز برتاؤ کا اظہار کیا گیا ہے۔

امریکہ کے مقامی چڑیا گھر کی اتنظامیہ اور سائنسدانوں کی جانب سے جانوروں کے برتاؤ پر جانچ پڑتال کی گئی ہے، ٹیکساس کے فورٹ ورتھ زوو میں سائنسدانوں کی جانب سے گوریلا، زرافہ، شیر، فلیمنگوز پر تحقیق کی گئی۔

جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان میں سے کچھ جانور سورج گرہن کے وقت تجسس میں مبتلا ہو کر غیر معمولی طرح سے برتاؤ کرنے لگے۔

زوو انتظامیہ کے مطابق سورج گرہن ہوتے ہی ہاتھی، زرافہ، گوریلا، کچھوے ایسے مقام پر چلے گئے جہاں چھاؤں تھی اور وہ آرام کرتے تھے۔

جبکہ الو اور رنگ ٹیل بلی اس دوران فعال طور پر حرکت کرتے دکھائی دیے۔

تاہم امریکہ کے دالاس زوو میں زرافہ اور زیبرا غیر معمولی طور پر بھاگتے دکھائی دیے، گویا انہیں اس حوالے سے خوف آنا شروع ہو گیا ہو، دوسری جانب چمپانزی اپنے پنجرے میں گھومتا ہوا دکھائی دیا۔

حیرت انگیز طور پر سورج گرہن کی شروعات سے قبل ہی پنگوئنز، فلیمنگو خاموش رہ کر تکتے دکھائی دیے، سی بی ایس نیوز سے بات چیت میں انڈیانا پولس زوو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرندوں کی جانب سے غیر معمولی اور حیرت انگیز رویہ اپنایا گیا، پرندوں کو یوں لگا گویا رات کا سماں چھا گیا ہو۔

جبکہ زوو کے سی ای او ڈاکٹر رابرت شماکے کہتے ہیں کہ آپ سن سکتے ہیں کہ چہکنے والے پرندے اس موقع پر بلکل ایسے ہیں، جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔

دوسری جانب ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سورج گرہن کی شروعات سے قبل 4 زرافوں کا گروپ ایک ساتھ قریب قریب ہو کر کھڑا ہو گیا، گویا انہیں خطرہ محسوس ہو رہا تھا۔

ان کے برتاؤ اور دیکھنے اکا اندازہ یہ احساس دلا رہا تھا کہ جانور خود کو غیر محسوس کر رہا ہے۔

Reaction

Lion

Elephant

solar eclipse

Turtles

animals and birds

girrafe