سویاں، شیرخورمہ چھوڑیں، لب شیریں سے عید کا مزہ لیں
عیدالفطر میٹھی،لطف اور خوشی کا دن ہے۔اس دن پاکستان سمیت انڈیا اور بنگلہ دیش کی خواتین اپنے دن کا آغاز کسی میٹھی ڈش سے پکا کر کرتی ہیں۔
اس کے بعد مصالحہ دار کھانوں کے پکانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
شامی کباب بھی عید کے دن کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہےجوکہ پری عید پر مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔
اس لیے اپنی عید کو ان مزیدار لوازمات کے ساتھ انجوئے کریں۔
اجزاء
دودھ،ایک کلو۔
- مکس فروٹ،ا ٹن۔
- فریش کریم،ایک پیکٹ۔
- سویاں،ایک پیکٹ رنگ برنگی۔
- سیب،باریک کٹے ہوئے ،دوعدد۔
- کیلے،تین عدد،لمبائی میں کٹے ہوئے۔
- عرق گلاب،ایک چائے کا چمچ۔
- کارن فلور،ایک کھانے کو چمچ۔
- چینی،ایک کپ۔
ترکیب
تھوڑے سے دودھ میں کارن فلور ملا لیں۔
یک پتیلی میں دودھ کو ابالنے کے لیے رکھ دیں۔ جب دودھ ابلنے کے قریب ہو تو کارن فلور ملے دودھ کا ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال کر آہستہ آہستہ چمچ چلائیں۔
تھوڑی دیر کے بعد چینی بی شامل کر دیں۔ جب دودھ گاڑھا ہو جائےبتو چولہا بند کر دیں۔اور اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
سویوں کو الگ سے ابال لیں۔
دودھ کو ٹھنڈا ہونے پر اس میں آدھا فروٹ، ابلی ہوئی سویاں،سیب،کیلا شامل کر کےاسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
ٹھنڈا ہونےپر روح افزاء،کریم اور پستے بادام سے گارنش کریں۔
Comments are closed on this story.