Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سورج گرہن کو خدا کا اشارہ سمجھ کر امریکی خاتون نے خطرناک قدم اٹھا لیا

پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا
شائع 09 اپريل 2024 02:05pm

دنیا بھر میں ایسے انسان موجود ہیں، جو کہ سوچے سمجھے بغیر ایسا کام کر جاتے ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتا ہے۔

ایسا ہی کچھ امریکی خاتون کی جانب سے کیا گیا ہے، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے خدا اپنے ڈرائیور کو مارنے کا اشارہ دیا تھا۔

امریکی ریاست جیورجیا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ٹیلون نیشیل سیلیسٹین کی جانب سے فلوریڈا پین ہینڈل کے الباما بارڈر پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد مسافروں کے درمیان بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔

فلوریڈا ہائی دے پیٹرول کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ اسے سورج گرہن کے اشارے کے طور پر خدا نے اشارہ دیا تھا کہ وہ ڈرائیورز کو ختم کر دے۔

جس کے بعد خاتون کی جانب سے آس پاس گزرتی گاڑیوں کے ڈرائیورز پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے باعث ایک ڈرائیور کے بازو میں گولی لگی، جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا۔

فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے خاتون کے خلاف قتل کرنے کی کوشش کی دفع کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خاتون کی جانب سے ہائی وے پر ہی ایک اور گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی، جس سے گاڑی میں موجود ڈرائیور کی گردن میں گولی لگی۔

تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے خاتون کو 26 کلومیٹر تک ٹریک کیا گیا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

خاتون کے قبضے سے اے آر 15 رائفل اور 9 ایم ایم ہینڈ گن برآمد ہوئی، جسے ہولمز کاؤنٹی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

خاتون پر قتل کی کوشش کے ساتھ ساتھ جان لیوا ہتھیار ساتھ رکھنے، جبکہ فائر آرم کا غلط استعمال کی دفعات کے تحت مقدہ درج کیا گیا ہے۔

Florida

America

Women

Arrested

solar eclipse