Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا اور بھارتی اداکار دھنوش کی شادی ناکام

طلاق کیلئے درخواست دے دی
شائع 09 اپريل 2024 11:59am

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی اور تامل فلموں کے سپر اسٹاردھنوش اوران کی سابقہ اہلیہ ایشوریا رجنی کانت نے طلاق کے لیے مدراس کی سول عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

بھارتی جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

واضح رہے کہ دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانت کی شادی 18 برس قبل ہوئی تھی۔ ایشوریا جو خود بھی فلم پروڈیوسر ہیں، تامل اور ہندی فلموں کے شہرت یافتہ سینئر اداکار رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ تامل فلموں کے اداکار و گلوکار ویکنکٹیش پرابھو کستھوری راجہ المعروف دھنوش اور انکی 42 سالہ اہلیہ گلوکارہ و فلم ڈائریکٹر ایشوریا رجنی کانت نے 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نوٹ میں اپنی علحیدگی کا اعلان کیا تھا اور تب سے دونوں علیحدہ رہتے ہیں۔ دونوں کے دو بیٹےبھی ہیں۔

جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دھنوش کی ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبر سامنے آنے پران کے پرستار صدمے میں مبتلا ہوگئےہیں۔

lifestyle

showbiz

showbiz celebrities

BOLLYWOOD STAR