Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آرٹیکل 59 اور 60 کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر علی ظفر

تحریک انصاف کے سینیٹرز کی سیکرٹری سینیٹ سے ملاقات
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2024 12:14pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پی ٹی آئی سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب قانون کےخلاف ہے۔

سینیٹ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیٸرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ جب کہ 41 نو منتخب سینیٹرز نے حلف بھی اٹھالیا۔

سینیٹ اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ آرٹیکل 59 اور 60 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر سے انتخاب مؤخر کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر پریزائیڈنگ افسر نے مطالبہ نہ مانا تو انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تحریک انصاف کے سینیٹرز کی سیکرٹری سینیٹ سے ملاقات

منگل کو سینیٹ اجلاس سے قبل سیکرٹری سینیٹ سے ملاقات کرنے والوں میں پی ٹی آئی سینیٹرز عون عباس بپی اور شبلی فراز شامل ہیں۔

سیکرٹری سینیٹ سے پی ٹی آئی کی درخواست پر کاروائی کی استدعا کی گئی۔

عون عباس بپی کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب غیر آئینی ہے ہماری درخواست پرکارروائی کی جائے۔