Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں رمضان پیکج گھر گھر پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور ادائیگی سے محروم

فنڈز ختم ہو چکے مزید فنڈز آئیں گے تو ادائیگیاں کر دیں گے، سیکرٹری آر ٹی اے
شائع 09 اپريل 2024 08:29am

پنجاب میں رمضان پیکج گھر گھر پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور مکمل ادائیگی سے محروم ہیں۔

بورےوالا میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیے گئے رمضان نگہبان پیکیج (راشن) کی تقسیم کے لیے کرایہ پر حاصل کیے گئے رکشہ ڈرائیورز کو تاحال مکمل ادائیگی نہ کی جا سکی۔

ادائیگی نہ ہونے پر رکشہ ڈرائیورز نے پیر کو پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رکشہ ڈرائیوروں کا دعویٰ ہے کہ ابھی بھی 41 لاکھ روپے کے بقایا جات ادا کرنا باقی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرایہ نہ ملنے پر گھروں میں فاقے ہیں، عید کی تیاریاں بھی ادھوری ہیں۔

رکشہ مالکان کا مؤقف ہے کہ سیکرٹری آر ٹی اے نے 2412 رکشے 22 یوم کے لیے حاصل کیے تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سیکرٹری آر ٹی اے صرف 2072 روپے یومیہ کرایہ دے رہا ہے۔

دوسری طرف سیکرٹری آر ٹی اے نے مؤقف اپنایا ہے کہ فنڈز ختم ہو چکے مزید فنڈز آئیں گے تو ادائیگیاں کر دیں گے۔

Poverty

RAMAZAN PACKAGE

CM Punjab Maryam Nawaz